May ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ، آٹھ ہلاک اور زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ سے ایک حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے روئٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ سے ایک حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہیوسٹن پولیس کے مطابق شہر کے نواحی علاقے میں دو مسلح حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوا، جبکہ دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا ہے،جبکہ شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ٹیگس