Jun ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست فلوریڈا کے نائب کلب میں فائرنگ

امریکی ریاست فلوریڈا کےجنوبی شہر اورلینڈو کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں -

رویٹرزکے مطابق ایک مسلح شخص نے اور لینڈو کے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کردی جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے - فائرنگ کے بعد نائٹ کلب میں بھگدڑ مچ گئی -

اطلاع ہے کہ مسلح حملہ آور نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے- فائرنگ کے اس واقعے میں زخمیوں یا ممکنہ طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے-

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے اچانک کلب میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی اور متعدد لوگوں کو یرغمال بنا لیا- بعض خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حملہ آور کے پاس ایک بم بھی ہے-

امریکا میں ہرسال ہزاروں افراد فائرنگ اور تشدد آمیز واقعات میں ہلاک یا زخمی ہوتے ہیں -

 

ٹیگس