امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ، درجنوں ہلاک اور زخمی
امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اور لینڈو کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ میں پچاس افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں
رویٹرز کے مطابق ایک مسلح شخص نے اورلینڈو کے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کر دی جس میں پچاس افراد ہلاک اور ترپن دیگر زخمی ہوگئے- فائرنگ کے بعد نائٹ کلب میں بھگدڑ میں مچ گئی فائرنگ کی آواز سننے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اہلکار تیزی کے ساتھ نائب کلب پہنچ گئے اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا-
پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ بتایا ہے- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے اچانک کلب میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور پھر متعدد لوگوں کو یرغمال بنا لیا-
امریکا میں ہرسال ہزاروں افراد فائرنگ اور تشدد آمیز واقعات میں ہلاک اورزخمی ہوتے ہیں- میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کی آواز سننے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورس کے اہلکار اگر چہ فورا جائے واقعہ پر پہنچ گئے تھے لیکن حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق تین گھنٹے بعد ہو سکی - پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو نائٹ کلب کے اندر ہی ہلاک کر دیا گیا -