Jun ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی

امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے اڑتالیس واقعات میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں

امریکی حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات کو امریکاکی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اڑتالیس واقعات میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہوگئے-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک شخص نے اپنی ہی بیوی اور بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے-

اس سے پہلے بدھ کو بھی امریکا کی مختلف ریاستوں کے شہروں میں فائرنگ کے ایک سوسات واقعات پیش آئے تھے جن کے نتیجے میں چوّن افراد ہلاک اور چوبیس دیگر زخمی ہوگئے تھے-

امریکا میں فائرنگ کے واقعات کی یہ خبریں ایک ایسے وقت سامنے آرہی ہیں جب اسی ہفتے ریاست فلوریڈا کے شہراورلینڈو میں ایک نائٹ کلب میں فائرنگ میں پچاس افراد ہلاک اور ترپن دیگر زخمی ہوگئے تھے-

ٹیگس