امریکہ: مسلح جھڑپ میں دو افراد ہلاک
Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
-
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
امریکہ کی ریاست اوہایو میں موٹرسائیکل سواروں کے دوگروہوں کے درمیان فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی پولیس نے ہفتے کے دن بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست اوہایو کے شہر وارن ٹاؤن میں ایک کیفے کی پارکنگ میں پیش آیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایک زخمی کو کلیولینڈ کے ایک ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے باعث ہر سال ہزاروں افراد ہلا ک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔