Jul ۲۵, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکا: فلوریڈاکے نائٹ کلب میں فائرنگ

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والی فائرنگ سےدو افراد ہلاک جب کہ بیس شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست فلوریڈا کی کائونٹی فورٹ مائرز کے ایک نائٹ کلب کی پارکنگ میں پیش آیا۔ جہاں ایک  مسلح شخص نے گولیاں چلا دیں۔ اس واقعے میں دو افراد ہلاک اور بیس شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپوٹوں میں کہا گیا ہے کہ  بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ابھی تک حملہ آور کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

تازہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے حملے کے الزام میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ٹیگس