Jun ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ادلب کی صورت حال پر روسی صدر کا اظہار تشویش

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام کے شہر ادلب کی صورت حال اور دہشت گردانہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ماسکو میں ایوان صدر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کونسل کا اجلاس صدر ولادیمیر پوتین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں شام کے شہر ادلب کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
ادلب، شام میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ ہے اور شامی فوج روسی فضائیہ کے تعاون سے اس علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف ہے۔
ادلب کا شمار آستانہ چار مذاکرات کے تحت کم کشیدگی والے علاقوں میں ہوتا ہے جہاں جنگ بندی نافذ رہی ہے لیکن جبہت النصرہ اور اس علاقے میں موجود دوسرے دہشت گرد گروہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
شامی فوج، اس علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن کر رہی ہے جسے امریکہ اور مغربی ممالک منفی پروپیکنڈے کے ذریعے رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس