Jun ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • انسٹیکس میں شمولیت کا روسی فیصلہ

یورپی یونین میں روس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مالی لین دین کے سسٹم انسٹیکس میں روس کی شمولیت کےبارے میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں روس کے نمائندے ولادیمیر چیزوف نے کہا کہ انسٹیکس میں روس کی شمولیت کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں اور اس سسٹم کو قائم کئے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انسٹیکس سسٹم کا برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے یکم فروری دو ہزار انیس کو اعلان کیا ہے تاہم یہ سسٹم اب تک قائم نہیں کیا جا سکا ہے۔
انسٹیکس سسٹم کا مرکز پیرس کو بنایا گیا ہے جبکہ عملی امور کی ذمہ داری جرمنی کے پاس ہے اور برطانیہ اس کی نگراں کمیٹی کا چیئرمین ہے۔

 

ٹیگس