Jun ۰۶, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • سن پیٹرز برگ عالمی اکنامک فورم کا آغاز

تئیسواں سن پیٹرز برگ اکنامک فورم جمعرات سے روس میں شروع ہوگیا ہے جس میں دنیا کے ایک سو چالیس ملکوں کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق سن پیٹرز برگ اکنامک فورم کے موقع پر درجنوں کانفرنسیں اور مباحثے منعقد ہوں گے جن میں دنیا کے چودہ ہزار سے زائد موجودہ اور سابقہ عہدیدار شرکت اور اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین اہم اقتصادی اور سماجی معاملات کے علاوہ شام، وینیزویلا اور شمالی کوریا کے معاملات نیز عالمی تعلقات کے بارے میں خطاب کریں گے۔
سن پیٹرز برگ اکنامک فورم سے آئی ایم ایف کی سربراہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے عہدیدار بھی خطاب کریں گے۔
سن پیٹرز برگ میں ایران، اٹلی، فرانس، فن لینڈ، چین، ہندوستان اور افریقی ملکوں کے نمائندوں کے درمیان تجارتی مذاکرات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

 

ٹیگس