Jun ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ اور ان کی تیسری بار ملاقات

امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہوں نے تیسری بار ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔

شمالی اور جنوبی کوریا غیر فوجی سرحدی علاقے پانمنجوم میں ہونے والی اس ملاقات سے پہلے ٹرمپ جنوبی کوریا سے علامتی سرحد عبور کرکے شمالی کوریا کے حدود میں داخل ہوئے اور کم جونگ اون سے ہاتھ ملایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھا ہے۔
امریکی صدر نے گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ایک اور ملاقات کی خواہش کی ظاہر کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ دونوں کوریاؤں کی سرحد پر واقع غیر فوجی علاقے میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ اور کم جونگ اون کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔