May ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا کی نئی لہر

امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کی کل رات کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر17 لاکھ 68 ہزار461 ہو گئی ہے جن میں سے ایک لاکھ 3 ہزار330 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ امریکہ میں لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں اور اسی ملک میں سب سے زیادہ اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔

امریکہ نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل دیر سے شروع کیا ہے اور اب اسے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس بیماری کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل اور ٹیسٹ کٹس کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

کورونا وائرس سے ہونے والے اموات میں تیز رفتار اضافے کے باعث امریکہ میں لاشوں کی تدفین کا معاملہ بھی بحرانی شکل اختیار کرگیا ہے جس کے پیش نظر حکام نے کورونا سے مرنے والوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنا شروع کردیا ہے۔ 

 کورونا کے پھیلاؤ کے بعد امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ملک کی تمام پچاس ریاستوں میں پہلے ہنگامی حالت کے نفاذ اور پھر نیشنل ڈیزاسٹر یا قومی المیے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ 

کورونا وائرس کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ  رویئے کی وجہ سے امریکی حکومت خاص طور سے صدر ٹرمپ کو اندرون ملک سخت تنقیدوں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ 

ٹیگس