Aug ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، ایک لاکھ 64 ہزار افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ 64 ہزار 94 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ورلڈ میٹرز(Worldometers ) کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا میں مبتلا اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک امریکہ میں50 لاکھ 95 ہزار 524 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جس میں سے میں اب تک ایک لاکھ 64 ہزار 94 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں امریکی مرکز برائے متعدی امراض کے سربراہ انتھونی فوچی نے کورونا کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں روزانہ چالیس ہزار سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کی رفتار ایک لاکھ افراد یومیہ تک پہنچ جائے تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔

امریکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور صورتحال میں بہتری کے فوری آثار دکھائی نہیں دے رہے ۔

کئے جانے والے سروے نتائج سے بھی پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے نصف سے زائد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے میں امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں اور ان کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح ان سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے 70 فیصد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ریاستوں کے گورنروں پر ٹرمپ سے کہیں زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا اور ہلاکتوں کے اعتبار سے اب بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد برازیل اور ہندوستان کا شمار ہوتا ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس