Jan ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • گوترش پھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لئے نامزد امیدوار

اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل گوترش نے اس عہدے پر ایک اور پانچ سالہ دور کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے اپنی نامزدگی کا اعلان کر دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی نے اقوام متحدہ کے ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے ایک بار پھر نامزد امیدوار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

انٹونیو گوترش، پرتگال کے ایک سیاستداں رہے ہیں اور وہ اس وقت اقوام متحدہ کے نویں سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

وہ سن انیس سو پنچانوے سے دو ہزار دو تک پرتگال کے وزیر اعظم اور سن دو ہزار پانچ سے دو ہزار پندرہ تک اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزیں رہے ہیں جبکہ دو ہزار سترہ میں وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب کئے گئے تھے۔

ٹیگس