May ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • کورونا سے امریکیوں کے اضطراب میں اضافہ

امریکہ میں سن رسیدہ افراد میں کورونا سے پیدا ہونے والے اضطراب میں شدید اضافے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

سی این این کے مطابق صحت کے اعداد و شمار جاری کرنے والے امریکی ادارے کے مطابق سن دوہزار انیس کے دوران آٹھ  اعشاریہ چھے فی صد سن رسیدہ لوگوں میں اضطرابی کیفیت کا مشاہدہ کیا گیا تھا جبکہ رواں سال کے دوران یہ تناسب تیس فی صد سے تجاوز کرگیا ہے۔

 پینسلوانیا یونیورسٹی کی پروفیسر لیلی براؤن نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے سن رسیدہ افراد معمول کی زندگی میں واپسی سے گھبراتے ہیں اور اگر اس کا فوری تدارک نہ کیا گیا تو علاج مزید دشوار ہوجائے گا۔
 دوسری جانب سی این این نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیویارک میں کورونا سے مرنے والوں کی لاشیں ایک سال گزرنے کے باوجود دفن نہیں کی جاسکیں اور انہیں مخصوص کنٹینروں میں رکھا جارہا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی تدفین کے حوالے سے کس قدر دباؤ کا شکار ہیں۔ انہیں اپنے عزیزوں کو آخر کار دفن کرنا چاہیے۔

ٹیگس