May ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۷ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونیوں کی غیر مشروط حمایت امریکی وطیرہ؛  امریکہ کے روئيے پر چین کی کڑی تنقید

فلسطین کے تعلق سے امریکہ کے روئيے پر چین نے کڑی تنقید کی ہے۔

فلسطین اور خود ساختہ اسرائیل کے درمیان حالیہ صورتحال پر چین نے امریکی پالیسی کو بے نقاب کردیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نےسلامتی کونسل میں فلسطین کے بارے میں ’ایک آواز‘ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔

چین نے اس حوالے سے مزید کہا کہ افسوس ہےامریکہ نے فلسطین سےمتعلق سلامتی کونسل کااعلامیہ رکوادیا۔

چین نے کہا کہ ایک ملک کی رکاوٹ پرسلامتی کونسل فلسطین کےبارے میں’ایک آواز‘ نہیں بن سکی، واشنگٹن ذمہ داریاں نبھائے،ایڈجسٹ پوزیشن اپنائے۔

چینی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطین معاملے پر واشنگٹن ذمے داریاں نبھائے ۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل سے فلسطین میں فوری جنگ بندی اور سخت اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ چین دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا خیر مقدم کریں گے۔

 

ٹیگس