Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۵ Asia/Tehran
  • داعش کے دہشت گردوں کو شام اور لیبیا سے افغانستان پہنچایا جا رہا ہے ، روس کا انکشاف

روسی فوج نے بدھ کے روز خبر دار  کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ، داعش کے اراکین کو شام، لیبیا اور دیگر ملکوں سے ، افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے ۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی صورت حال کے بارے میں روس کی جانب سے خبردار کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز روسی فوج نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجو، شام ، لیبیا اور دیگر ملکوں سے ، افغانستان پہنچائے جا رہے ہيں ۔

          روس کی جانب سے یہ انتباہ ایسے حالات میں جاری کیا گيا ہے کہ جب حالیہ دنوں میں اور افغانستان پر بیس برسوں تک غاصبانہ قبضے کے بعد امریکہ کی جانب سے انخلاء کی تیاری کے دوران افغانستان میں حکومت اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں شدت پیدا ہوئي ہے جو اب تک جاری ہے ۔

روسی فوج کی جانب سے اس انتباہ سے پانچ دن قبل ، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بھی کہا تھا کہ امریکہ ، دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

ماریا زاخاروا نے کہا تھا کہ روس کے پاس ایسے ثبوت موجود ہيں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ ، داعش کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور روس نے پہلے بھی یہ بتایا ہے اور بین الاقوامی تنظيمیں ان ثبوتوں کو استعمال کر سکتی ہیں ۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

 

 

ٹیگس