May ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  •  فلسطینی اراضی پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے پر روس کی تنقید

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے فلسطینی اراضی پر صیہونی حکومت کے قبضے ، غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر اور قوانین کی خلاف ورزی کئے جانے پر کڑی تنقید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مقدس مقامات کی قانونی حیثیت میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی اراضی پر قبضے، غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر اور قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ مغربی ایشیا کے بحرانوں کے حل کے لئے مذاکرات کے عمل سے روس کو دور رکھے جانے کے الٹے نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کی عالمی سطح پر مخالفتوں کے باوجود غاصب صیہونی حکومت نے یہ سلسلہ جاری رکھا ہے۔ 

ٹیگس