چلی کے سو وکیلوں کی جانب سے بین الاقوامی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i429355-چلی_کے_سو_وکیلوں_کی_جانب_سے_بین_الاقوامی_عدالت_میں_صیہونی_حکومت_کے_خلاف_شکایت
چلی کے سو وکیلوں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
(last modified 2026-11-13T21:13:54+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۵:۳۷ Asia/Tehran
  • چلی کے سو وکیلوں کی جانب سے بین الاقوامی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایت

چلی کے سو وکیلوں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: چلی کے ان وکیلوں کی شکایت میں غزہ پٹی میں صیہونی جرائم کو سنہ انیس سو انچاس میں منظور ہونے والے  جینوا کنونشنوں کی خلاف ورزی بتایا گیا ہے۔ شکایت کرنے والے ان وکیلوں نے صیہونی وزیر ا‏عظم نیتن یاہو اور دیگر صیہونی حکام کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے بھی صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت کی تھی۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی عدالت نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقہ کے مقدمے کی بنیاد یہ ہے کہ اسرائيل نے غزہ میں نسلی تصفیہ کیا ہے۔