امریکہ میں آ گ کا طوفان بے قابو، لاس اینجلس میں قیامت کے مناظر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i440591-امریکہ_میں_آ_گ_کا_طوفان_بے_قابو_لاس_اینجلس_میں_قیامت_کے_مناظر
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
(last modified 2026-02-26T10:03:59+00:00 )
Jan ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں آ گ کا طوفان بے قابو، لاس اینجلس میں قیامت کے مناظر

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق آگ سے اب تک 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد لاپتا ہیں، آگ کے باعث تیرہ ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ مختلف مقامات پر لگی آگ سے اب تک تقریباً چالیس ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

اس علاقے میں ایک سو پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے جلتی ہوئی چیزیں اڑ کر گرنے سے آگ مزید پھیلنے لگی ہے۔ امریکی حکام تمام تر کوششوں کے باوجود ابھی تک اس آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔