پھر بچے نتن یاہو، صیہونی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب ڈرون گر کر تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i443610-پھر_بچے_نتن_یاہو_صیہونی_وزیراعظم_کی_رہائش_گاہ_کے_قریب_ڈرون_گر_کر_تباہ
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک مشکوک ڈرون گر کر تباہ ہوا۔
(last modified 2025-04-24T14:12:09+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • پھر بچے نتن یاہو، صیہونی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب ڈرون گر کر تباہ

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک مشکوک ڈرون گر کر تباہ ہوا۔

عبرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتانیاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک مشتبہ ڈرون گر کر تباہ ہوا ہے۔ صہیونی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو کو ہولوکاسٹ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنا تھی تاہم وزیراعظم وقت پر تقریب میں نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک مشتبہ ڈرون کی موجودگی کے متعلق جاری کردہ انتباہ تھا۔

اسرائیلی چینل پندرہ نے دعوی کیا ہے کہ نتن یاہو کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ کے قریب پرواز کرنے والے ڈرون کو مار گرایا۔واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔