اقوام متحدہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جھڑپیں ختم کرانے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i454720-اقوام_متحدہ_نے_ایران_اور_امریکہ_کے_درمیان_جھڑپیں_ختم_کرانے_کی_کوششوں_کا_خیر_مقدم_کیا_ہے
اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ ہم ایران اور امریکہ کے درمیان جھڑپیں ختم کرانے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
(last modified 2026-08-16T07:55:59+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جھڑپیں ختم کرانے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ ہم ایران اور امریکہ کے درمیان جھڑپیں ختم کرانے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:  اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ ہم ہر اس کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں جس سے ایران اور امریکہ کے درمیان جھڑپیں ختم ہوسکیں۔

رپورٹ کے مطابق فرحان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ مغربی ایشیا میں جھڑپوں کا خواہاں نہیں ہے، ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے اس بیان میں جارح اور حملہ آور ملک کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے اور امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کو موجودہ حالات کا ذمہ دار قرار دینے سے بھی گریز کیا گیا ہے۔

 

ہمین فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel