امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا پر ایشیا پیسیفک خطے میں "نیا سیکیورٹی بحران" پیدا کرنے کا شمالی کوریا کا الزام
شمالی کوریا نے امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا پر ایشیا پیسیفک خطے میں "نیا سیکیورٹی بحران" پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تینوں ممالک کا بڑھتا ہوا عسکری تعاون علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن رہا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کی جانب سے جاری ایک تبصرے میں عسکری تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقوں کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ تبصرے میں امریکی قیادت میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی بحری مشقوں رم آف دی پیسیفک (رم پیک) کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
شمالی کوریا نے ان مشقوں کو "جارحیت کی پیشگی مشق" قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ واشنگٹن، ٹوکیو اور سیول کے تعاون سے خطے میں عسکری برتری حاصل کرنا چاہتا ہے۔ شمالی کوریا نے متنبہ کیا کہ وہ "نئی سطح کے خطرے کا جواب نئی سطح کی دفاعی صلاحیت" کے ذریعہ دے گا۔
شمالی کوریا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مغربی دباؤ کے باوجود اپنی قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔
ہمین فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel