امریکی وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کی پالیسیوں کو عوامی ردعمل، ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول حاصل کر لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i458530-امریکی_وسط_مدتی_انتخابات_ٹرمپ_کی_پالیسیوں_کو_عوامی_ردعمل_ڈیموکریٹس_نے_کانگریس_کا_کنٹرول_حاصل_کر_لیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے پہلے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی نے کانگریس کے دونوں ایوانوں، ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اس نتیجے کو ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل اور آئندہ دو برسوں کے لیے امریکی سیاست میں ایک اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔
(last modified 2026-11-04T14:38:31+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکی وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کی پالیسیوں کو عوامی ردعمل، ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول حاصل کر لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے پہلے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی نے کانگریس کے دونوں ایوانوں، ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اس نتیجے کو ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل اور آئندہ دو برسوں کے لیے امریکی سیاست میں ایک اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

سحرنیو/دنیا: امریکی انتخابات کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ مہنگائی، معاشی مشکلات، خارجہ پالیسی اور ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی جیسے معاملات ووٹروں کے لیے اہم رہے۔ ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد اب کانگریس میں ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں پر سوالات، نگرانی اور سیاسی اختلافات میں اضافے کا امکان ہے۔ ریاست مشی گن میں سینیٹ کی اہم نشست پر ڈیموکریٹ امیدوار عبدالسید (Abdul El-Sayed) نے ریپبلکن امیدوار اور سابق رکنِ کانگریس مائیک راجرز کو شکست دے دی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ عبدال السید امریکی سینیٹ میں مشی گن کی نمائندگی کریں گے۔

عبدالسید کی انتخابی کامیابی اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے کہ انہیں سینیٹر برنی سینڈرز سمیت ترقی پسند سیاسی رہنماؤں کی حمایت حاصل تھی، جبکہ ان کے حریف مائیک راجرز کو صدر ٹرمپ کی حمایت حاصل تھی۔

یہ نتائج امریکی سیاست کے مستقبل اور 2028 کے صدارتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ وہیں مڈٹرم انتخابات کے نتیجے اور ساتھ ہی میں حالیہ دنوں برازیل اور اسرائیل میں ہوئے انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت والی پارٹیوں اور امیدواروں کی شکست نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے اور اب خود امریکا کے عوام ٹرمپ کی آمرانہ، جارحانہ اور دہشت گردانہ پالیسیوں کو پوری طرح ناکار چکے ہیں۔ 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel