وسط مدتی انتخابات میں شرمناک شکست پر ٹرمپ کی عجیب و غریب توجیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں اپنی شرمناک شکست کی عجیب وغریب توجیہ پیش کی ہے۔
سحرنیو/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں اپنی شرمناک شکست کی یہ توجیہ پیش کی ہے کہ اگر امیدواروں میں ان کا نام ہوتا تو بہت زیادہ ووٹوں سے جیتتے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے انتخابات کے نتائج پر اپنے پہلے ردعمل میں ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ "کسی بیلٹ پیپر پر میرا نام نہیں تھا۔ اگر ہوتا تو میں بہت زیادہ ووٹوں سے کامیاب ہوتا، اس مسئلے پر آپ کی توجہ کا شکریہ۔"
قابل ذکر ہے کہ امریکا کے سینیئر تجزیہ نگار اور صحافی پیٹر بیکر نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کم سے کم 47 بار یہ کہا تھا کہ "امریکیوں کو ایسے ووٹ ڈالنے چاہئیں جیسے وہ (ٹرمپ) خود ہی انتخاب لڑ رہے ہیں۔"
واضح رہے کہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں، کانگریس کے دونوں ایوانوں، ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں، ڈیموکریٹس نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel