اقرأ، بین الاقوامی قرآنی مقابلہ (۲۰۲۱)، یہ پروگرام ماہ رمضان میں ہر روز براہ راست اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سے نشر کیا جاتا ہے۔

اس مقابلے کا سلسلہ گزشتہ برس قبل ماہ رمضان ۱۴۴۲ ہجری میں شروع ہوا جو اس سال بھی جاری ہے۔ اس قرآنی مقابلے میں دنیا بالخصوص بر صغیر ہندوستان و پاکستان سے قاریان کرام کے درمیان حُسن تلاوت قرآن کریم کا مقابلہ ہوتا ہے جس کے تحت ہر روز تین قاریان کرام اپنی تلاوت پیش کرتے ہیں۔ پروگرام کے دوران ایران، پاکستان اور ہندوستان سے چار ججز آن لائن پروگرام میں موجود رہتے ہیں جو تلاوتوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد انہیں پوائنٹس دیتے ہیں۔

استاد سید صداقت (پاکستان) نغم و الحان، استاد سید عزادار عباس خان (ہندوستان) وقف و ابتدا، استاد محمد وجاہت رضا (پاکستان) حسن الصوت اور استاد حافظ جنت حسین شاہ (کشمیر، پاکستان) تجوید کے نقطۂ نظر سے مقابلے میں شریک قاریان کرام کی تلاوتوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

یہ مقابلہ تین مرحلوں ابتدائی، سیمی فائنل اور فائنل پر مشتمل ہے جو ماہ رمضان کے آغاز سے اسکے اختتام تک طے کئے جاتے ہیں۔

اس قرآنی مقابلے میں میزبانی کے فرائض سید باقر رضا کاظمی انجام دے رہے ہیں جبکہ اسٹوڈیو میں حاضر مہمان اور جج، معروف استادِ قرآنی حجت الاسلام حافظ سید مجتبیٰ رضوی ہیں۔

یہ پروگرام روزانہ ایران کے وقت کے مطابق رات 8 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق رات 9:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 10 بجے براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔

 

Apr ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۱:۴۳ UTC