سحرعالمی نیٹ ورک سے پیش کی جانی والی تازہ ترین عالمی خبریں حقائق اورغیرجانبداری پر مبنی ہوتی ہیں -
سحر اردو ٹی وی سے بچوں کیلئے خصوصی پروگرام "رنگ برنگی دنیا".پیارے بچے اس پروگرام میں دلچسپ کارٹون دیکھ سکتے ہیں۔جنہیں دیکہ کر آپ لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔پیارے بچے یہ پروگرام ایران کے وقت مطابق 15:00 پاکستان کے وقت مطابق 16:30 اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 17:00 بجے دیھ سکتے ہیں.
پروگرام "قند پارسی" فارسی زبان سیکھنے اور اس سے آشنائی کا خصوصی پروگرام ہے جو ایک فلم کی شکل میں پیش کیا گيا ہے-
نیا دن ایک سماجی پروگرام ہے۔ اس پروگرام میں روز مرہ پیش آنے والے مسائل، صحت، کھانے، ادبیات، خانوادہ اور ہنر سے متعلق موضوعات پر توجہ مرکوز کیا جاتا ہے۔
کیمیا نامی یہ سیریل جواد افشار کی ہدایت کاری میں تیار کیا گیا ہے اور اسے ایران کی فلمی دنیا کا دوسرا سب سے طولانی سیریل بھی کہا جاتا ہے جس کی 50 منٹ کی 110 قسطیں ہیں۔ ایران کی معروف اداکارہ مہراوہ شریفی نیا نے اس میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ اس سیریل میں سماج میں رونما ہونے والے حالات کے گھریلو تعلقات پر پڑنے والے اثرات کو فلمایا گیا ہے۔ ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ کے دوران پیدا ہونے والے حالات نے کیمیا نامی ایک لڑکی اور اسکے والد کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا۔ کیمیا کے گھرانے کو کچھ بڑی اور شیطانی سازشوں کا سامنا ہے اور کیمیا کی پوری کوشش ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کو سازشوں کی گزند سے محفوظ رکھے۔ اس سیریل کو ایران کے شہروں تہران، آبادان اور خرم شہر کے علاوہ جارجیا کے دارالحکومت تفلیس میں بھی فلمایا گیا ہے۔ کل ملا کر یہ سیریل ایک بڑا ہی دلچسپ سیریل ہے جسے اپنے اہل خانہ کے ساتھ پر سکون ماحول میں بیٹھ کر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ سیریل ان دنوں ایران کے وقت کے مطابق دن میں 17:40 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 19:10اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 19:40بجے نشر کیا جا رہا ہے جبکہ اسکے نشر مکرر کو ایران کے وقت کے مطابق رات 21 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 22:30 اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 23 بجے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
پروگرام اندازجہاں پیر، بدھ اور جمعہ کے روز پیش کیا جاتا ہے۔ ایران کے وقت کے مطابق 18:55، پاکستان کے وقت کے مطابق 20:25 اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 20:55 اس پروگرام میں جہان اسلام اور پوری دنیا سمیت علاقے کے سیاسی مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے- پروگرام اندازجہاں کے پروڈیوسر جناب سید حسام الدین مہاجری اور میزبان سید علی عباس رضوی ہیں
ڈرامہ سیریل اتنی جلدی میں کہاں ہر روز شام 19:45 پرپیش کیا جارہا ہے-
سیریل گمنام ہیرو 2، جو پہلے سیزن کی کہانی کو آگے بڑھاتے ہوئے بنایا گیا ہے، امریکی جاسوسوں کی نگرانی، تلاش اور گرفتاری پر مبنی ہے۔ اس سیزن میں برطانوی خفیہ ایجنسی کی ایران میں اور خاص طور پر نیوکلیئر مذاکرات میں دراندازی پر تمرکز کیا گیا ہے۔ یہ سیریل سیاسی صنف میں ہے، اور ایک ایرانی خفیہ ایجنسی کی کارکردگی پر مبنی ہے، جو ملک میں غیر ملکی جاسوسی ایجنسیوں کی سازشوں اور تخریب کاری کو بے نقاب اور ناکام بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ اس سیریل کے کچھ مناظر میں فائرنگ اور سماجی بے راہ روی دکھائی گئی ہے، جس کے باعث اس کی عمر کی حد 12 سال سے زائد رکھی گئی ہے۔