ترک صدر اور غاصب صیہونی وزیر اعظم کی نیویارک میں ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/radio/world-i411610-ترک_صدر_اور_غاصب_صیہونی_وزیر_اعظم_کی_نیویارک_میں_ملاقات
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوغان اور غاصب صیہونی ریاست کے وزیر اعظم یائیر لاپید نے ملاقات کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۶:۳۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوغان اور غاصب صیہونی ریاست کے وزیر اعظم یائیر لاپید نے ملاقات کی ہے۔

غاصب صیہونی وزیراعظم یائیر لاپید نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی۔

2008ء کے بعد سے یہ ترک صدر اور غاصب صیہونی سربراہ کی پہلی ملاقات ہے۔

صیہونی وزیر اعظم کے دفتر کے بیانیہ کے مطابق دونوں فریقوں نے اقتصادی اور انرجی تعاون اور اسرائیلی قیدیوں کے معاملات پر بات چیت کی۔