مصر کے صوبہ سینا میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i197816-مصر_کے_صوبہ_سینا_میں_ہلاکتوں_کی_تعداد_میں_اضافہ
مصر کے صوبہ سینا کے شمال میں مصری فوج کی کارروائی میں باسٹھ مسلح عناصر ہلاک ہو گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • مصر کے صوبہ سینا میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

مصر کے صوبہ سینا کے شمال میں مصری فوج کی کارروائی میں باسٹھ مسلح عناصر ہلاک ہو گئے-

قاہرہ سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کی فوج نے صوبہ سینا کے شمال میں واقع شہر العریش اور شیخ زوید کے مضافات میں داعش دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری فوج نے اس کارروائی میں مسلح گروہوں کی دس گاڑیاں اور پینتیس موٹر سائیکلیں تباہ کر دیں کہ جنہیں وہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کرتے تھے اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ والی آٹھ گاڑیاں بھی ضبط کر لیں- مصری فوج نے اس بیان میں کہا ہے کہ صوبہ سینا کے شمال میں واقع شہر العریش اور شیخ زوید کے علاقے میں فوج کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں- اس سے قبل مصری فوج کے بیان میں شیخ زوید اور العریش میں ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد چھپن بتائی گئی تھی-