سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں کئے گئے تین مختلف آپریشنز میں 22 دہشتگرد ہلاک اور 6 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا ہے کہ ہمارے لیے گزشتہ انتخابات دھاندلی کے الیکشن تھے۔
شام میں صیہونی اور امریکی حکومت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی میڈیا کے معتبر تجزیہ نگاروں نے کہا کہ اس ملک میں جو کچھ ہورہا ہے وہ دراصل اسلامی جمہوریہ ایران کو تنہا کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔
پاکستان نے شام کے حالات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر کوشش کا مطالبہ کیا ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک کارروائی کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پاکستان کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل ملی یک جہتی کونسل نے شام میں دہشت گردی کی نئی لہر پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسلامی ملکوں کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی نئی سازشوں کی مذمت کی ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم سرغنہ رحیم اللہ عرف شاہد عمر افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔
پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے دھرنوں میں قانون پامال کرنے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے
ایران کے شہر مشہد میں ECO سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور اہم عالمی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔