ہندوستان کے مرکزی وزیر آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھانے کے لیے جے پور پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
کانگریس نے مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کو دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف اسمبلی انتخابات کے لیے میدان میں اتار دیا ہے۔
ہندوستان نے چین کی جانب سے تبت میں ڈیم کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعلی عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ بہت جلد بحال کیا جائے گا
ہندوستان کے کسانوں کا اپنے مطالبات کو لے کر حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے اور انہوں نے کل پنجاب بند کے بعد آج گریٹر نوئیڈا کے زیرو پوائنٹ پر کسانوں کے مسائل سے متعلق مہا پنچایت کا انعقاد کیا۔
ہندوستانی وزارت دفاع نے آبدوزوں، ٹارپیڈو آلات کے لیے 2867 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ہندوستان نے پیر کو ایک راکٹ لانچ کیا جس میں دو چھوٹے جہاز خلا میں ڈاکنگ کرنے یعنی ایک ہی جگہ پر اکٹھے کرنے اور ملانے کا تجربہ کیا جائے گا۔
ہندوستان کی ریاست پنجاب میں کسانوں کے احتجاج اور بند کا اعلان کئے جانے کے معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئے۔
ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر آج سے قطر کا تین روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ بہار میں حکومت طلباء کی بات سننے کے بجائے ان پر مسلسل ظلم کر رہی ہے۔