ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/political_news-i318898-ایران_اور_پاکستان_کے_درمیان_تجارت_میں_اضافہ
اکیس مارچ کو ختم ہونے والے ایرانی سال کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان ریلوے کے ذریعے تجارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت میں اضافہ

اکیس مارچ کو ختم ہونے والے ایرانی سال کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان ریلوے کے ذریعے تجارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ایران کی جنوب مشرقی ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجید ارجوانی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے ایران کے سرحدی علاقے زاہدان سے پاکستان کو تینتس ہزار چار سو چھتیس ٹن مصنوعات برآمد کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایرانی سال میں ٹرین کے ذریعے پاکستان سے ایران کو نو ہزار ایک سو پچھتر ٹن مصنوعات برآمد کی گئيں۔قابل ذکر ہے کہ ایران، پاکستان کو سیمنٹ، تارکول، سلفر اور تیل برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان ایران کو چاول، تل اور خام سلفر برآمد کرتا ہے۔پاکستان اور ایران نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔