-
فرانس میں بگڑتی صورتحال، مظاہرین اپنے مطالبات اور پولیس تشدد پر مُصر
Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۵فرانس کی وزارت داخلہ نے ریٹائرمینٹ اور پینشن کے نئے حکومتی منصوبے کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران ڈھائی ہزار سے زائد آتش زدگی کے واقعات اور ۳۰۰ سے زائد سرکاری عمارتوں پر مظاہرین کے حملوں کا اعتراف کیا ہے۔
-
فرانس میں پولیس کی بربریت کے خلاف مظاہرے، پولیس مزید تشدد پر اتری (ویڈیوز)
Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۶:۱۴مظاہرین کی سرکوبی کے لئے پولیس کے تشدد پسندانہ اور انتہا پسندانہ اقدامات کے بعد فرانس میں ایک بار پھر مظاہروں کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔ اس بار فرانسیسی عوام پولیس کے تشدد اور اسکی انتہا پسندی کے خلاف میدان میں اترے ہیں۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید ٹکراؤ کی اطلاعات ہیں اور بعض علاقے میدان جنگ کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ اس درمیان کچھ مظاہرین بالخصوص خواتین پر پولیس کے تشدد کی کچھ ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں جن پر انٹرنیٹ صارفین نے اپنا سخت ردعمل دکھاتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے۔
-
برطانیہ کے کئی شہروں میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے
Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۵:۳۹برطانیہ کے متعدد شہروں میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرے ہوئے ہیں۔
-
جرمنی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال
Mar ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۸جرمنی میں ڈاکٹروں نے کام کاج کی ناگفتہ بہ صورت حال کے خلاف مختلف ریاستوں میں ہڑتال کی۔
-
اسرائیل ختم ہو رہا ہے، صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف
Mar ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۶غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اسرائیل کے خاتمے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کا فوج میں شمولیت سے انکار اسرائیل کے خاتمے پر منتج ہوگا۔
-
کانگریس نے جمہوریت بچانے کے لئے مہا ستیہ گرہ کا اعلان کردیا
Mar ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۲ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے جمہوریت کو بچانے کے لئے مہا ستیہ گرہ کا اعلان کردیا ہے۔
-
اسرائیلی میڈیا کا اعتراف، اسرائیل تباہی کے دہانے پر
Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۰عبرانی میڈیا اس حکومت کے فیصلہ سازی کے مراکز میں پھیلے خوف و ہراس کا انکشاف کر رہی ہے کہ اسرائیل تباہی کے دہانے پر ہے۔
-
فرانس، اب ماحولیاتی کارکنوں پر حملے
Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۴فرانسیسی پولیس نے ایک بار پھر مظاہرین پر حملہ کرکے کئی مظاہرین کو زخمی کر دیا ہے۔
-
نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ کا ہنگامی اجلاس، بین گورین ہوائی اڈہ بند
Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۰غاصب صیہونی حکومت کا اندرونی بحران شدید ہوگیا اور ملازمین کی ہڑتال کے باعث بن گورین ایئرپورٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہوگئیں۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے وزیر جنگ کو برطرف کردیا ہے جبکہ نیتن یاھو کی تقریر بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
-
اسرائیل میں بگڑتے حالات، وسیع مظاہرے، پولیس پر حملہ، لوٹ مار، توڑ پھوڑ (ویڈیوز)
Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۳بنیامین نتن یاہو صیہونی وزیر اعظم نے مقبوضہ فلسطین کی نازک صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج صبح اپنی اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ صیہونی ویب سائٹ اخبار ۱۲ کے مطابق حالات کچھ ایسے ہو گئے ہیں کہ بعض علاقے سکیورٹی فورسز کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں اور فوج نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے حالات اُس وقت زیادہ بگڑ گئے جب نتن یاہو نے اپنے اوپر معترض وزیر دفاع یوآو گالنت کی چھٹی کر دی۔