اطلاعات کے مطابق القسام کے مجاہدین نے خان یونس کے مشرق میں ایک سرنگ میں 5 غاصب اسرائیلی فوجیوں کو گھیر کر مار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے جس میں صیہونی ذرائع نے ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
امریکہ نے اس قرارداد میں غزہ میں پائیدار جنگ بندی کی ضرورت کے بارے میں روس کی درخواست پر تیار کی جانے والی شق کو ویٹو کر دیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہیدوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے خان یونس اور رفح شہروں کے رہائشی مکانات پر شدید بمباری کی ہے جبکہ خان یونس میں زمینی جنگ کے دوران فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔
یونیسیف نے آج ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ بچوں کے لئے دنیا کے خطرناک ترین مقام میں تبدیل ہو چکا ہے۔
غزہ پٹی میں تحریک حماس کے نائب سربراہ نے ایک بیان میں عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ استقامت بہت اچھی پوزیشن میں ہے۔
پریس ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن میں طولکرم اور نور شمس کیمپ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوجی اتنے ڈرے ہوئے ہیں کہ انہوں نے اپنے ہی تین قیدیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے۔