-
حزب اللہ زندہ ہے اور استقامت کا راستہ جاری رہےگا؛ ایرانی وزیر خارجہ
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۵ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بیروت ايئرپورٹ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تشییع دنیا پر ثابت کردے گی کہ استقامت اور حزب اللہ زندہ اور اپنے اقدار کے وفادار ہیں۔
-
شہید نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے ایرانی وفد بیروت پہنچا
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۱حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے ایرانی وفد ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف کی قیادت میں بیروت پہنچا۔
-
مزید جوہری پلانٹ کی تعمیر کےلئے ایران روس مذاکرات
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۸ایران میں ایک اور ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے لئے روس اور ایران کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں۔
-
ارنا معتبر خبررسانی کے لئے چراغ راہ ہے: اے پی پی چیف
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۵پاکستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے سربراہ نے آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کی حمایت میں ارنا کی اصولی پالیسی کی قدردانی کرتے ہوئے، کہا ہے کہ ارنا معتبرخبررسانی کے چراغ راہ کی حیثیت رکھتی ہے
-
ایرانی فوج کی ذوالفقار1403 جنگی مشقوں کا آغاز
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۶ایرانی فوج کی ذوالفقار 1403 جنگی مشقیں آج 22 فروری کی صبح مکران، بحیرہ عمان اور شمالی بحر ہند کے وسیع ساحلی علاقوں میں " یا بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف" کے کوڈ ورڈ سے شروع ہوگئيں
-
لبنانی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۵:۲۰قائد مزاحمت شہید سید حسن نصر اللہ کے تشییع جنازہ کے دن مؤرخہ 21 فروری2025 بروز اتوار کو لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کی تقریب حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کی جائے گی۔
-
آستان قدس رضوی نے ویڈیو کال کے ذریعے امام رضا (علیہ السلام) کے روضے کی زیارت کا اہتمام کر دیا
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۵:۰۳آستان قدس رضوی کا کہنا ہے کہ امام رضا علیہ السلام کے عقیدت مند ’’ہیلو امام رضا (علیہ السلام)‘‘ پروگرام کو ویڈیو کال کر کے حضرت امام علی رضا(علیہ السلام) کے حرم اقدس کے روضے کی زیارت کا شرف حاصل کر سکتے ہیں۔
-
شاہد ڈرون کی فروخت کی ممانعت نہیں ہے: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کا بیان
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۴:۰۳اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے سی پیک کی نشست میں ایرانی ڈرون کی نمائش کے حوالے سے کہا کہ شاہد نوعیت کے ڈرون کی فروخت میں کوئی قانونی ممانعت نہيں ہے
-
ایران یوریشیا کے ملکوں کے لئے خلیج فارس اور آزاد سمندروں تک پہنچنے کا بہترین راستہ ہے : صدر ایران
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۳:۵۲صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے دوست اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوستانہ روابط کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تجارتی لین دین میں یوریشیا کے ملکوں کی توانائیاں اجاگر کرنے کا مناسب پلیٹ ہوسکتا ہے۔
-
ارنا کی تاثیر سر حدوں سے بالاتر ہے: ایم ڈی برکس ٹی وی
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۳:۳۴برکس انٹرنیشنل ٹی وی کے ایم ڈی جانا ٹولسٹیکوا نے ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسین جابری انصاری کے نام پیغام ارسال کرکے، اس نیوز ایجنسی کے نوے سال مکمل ہونے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئےاس کی تاثیر کو سرحدوں سے بالاتر قرار دیا ہے