-
صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر پوتین کا تعزیتی پیغام
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۲روسی صدر نے کہا کہ اس عظیم سانحہ پر جس کے نتیجے میں صدر سید ابراہیم رئیسی اور آپ کی حکومت کی متعدد دیگر اہم شخصیات کی رحلت واقع ہوئی ہم دل کی گہرائیوں سے ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
-
صدر رئیسی کی شہادت پر گروسی کی تعزیت
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۶انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل: میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور وفد کے دیگر ارکان کے انتقال پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔
-
آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر عمان کے سلطان کا تعزیتی پیغام
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۱عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ عمان کے سلطان "ہیثم بن طارق" نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیت پیش کی ہے۔
-
یورپی کونسل کے صدر کا تعزیتی پیغام
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۸یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے کہا کہ یورپی یونین نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
صدر مملکت کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کا تعزیتی پیغام جاری
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۲حزب اللہ لبنان نے صدر، وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
-
ملائیشیا کے وزیراعظم کا تعزیتی پیغام
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۷انور ابراہیم، ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور کئی دیگر حکام کی رحلت کا بے حد افسوس ہے۔
-
تاجیکستان کے صدر نے رہبر انقلاب کو تعزیت پیش کی
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۵تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین رئیسی کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
-
صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اٹلی کا ردعمل
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۱اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے صدر رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ چند گھنٹوں میں دیکھا کہ کس طرح ایران کے اعلی حکام صدر جمہوریہ اور ان کے ہمراہ وفد کے معاملے پر سنجیدگی اور احترام سے سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
-
جاپان کے صدر کا سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیتی پیغام
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۶جاپان نے صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت پیش کی
-
رہبر معظم کی موافقت سے نائب صدر، صدرمملکت کے فرائض سنبھالیں گے
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۲نگہبان کونسل کے ترجمان ہادی طحان نظیف نے صدر مملکت اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عزیزوں نے شب ولادت باسعادت امام رضا میں اپنی بے لوث خدمت کا صلہ پا لیا اور عوام ان کی زحمتوں کے قدرداں ہیں۔