صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام، حزب اللہ کی رضوان بریگیڈ سے بہت خوفزدہ ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے غاصب صیہونی دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے جہاد اور جد وجہد میں کامیاب ہوگی اور اسے شکست نہیں دی جا سکتی۔
صیہونی فضائیہ میں ابھی حال ہی میں اپنی مدت پوری کرنے والے فوجی کمانڈر نے کہا کہ لبنان کی فضائی سرحد اب اسرائیل کے لئے محفوظ نہیں رہ گئی ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ اور حزب اللہ لبنان نے الخضیرہ کی شہادت پسندانہ کارروائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
صیہونی حکومت پر اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ لبنان کے انتقام کا خوف پوری طرح طاری ہے۔
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائی توانائی اور ائرواسپیس کے شعبے میں حزب اللہ کی توانائی اور طاقت نے اسرائیل کے خوف و ہراس میں اضافہ کر دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ جنگ یوکرین سے ایک سبق یہ ملتا ہے کہ واشنگٹن پر اعتماد نہيں کرنا چاہئے۔
حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما نے یوکرین میں رونما ہونے والے واقعات کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا ہے۔
صیہونی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کے ایک خفیہ ٹھکانے کے تباہ ہونے کے بارے میں میڈیا کے دعوے کے بعد حزب اللہ لبنان نے مذکورہ دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ امریکا پر بھروسہ کرنا یوکرین کو مہنگا پڑا۔