سوشل میڈیا پر اعلانیہ اور دانستہ طور پر کفر و الحاد پر مبنی اپنے اسلام و قرآن مخالف گستاخانہ اور بے شرمانہ بیانات و اقدامات کی اشاعت کرنے والے دو مجرموں کو آج صبح انکے انجام تک پہنچا دیا گیا اور انہیں سزائے موت دے دی گئی۔
ایرانی عوام نے بدنام زمانہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے دین اسلام، ولایت و مرجعیت کی شان میں گستاخی و بے حرمتی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے اور اس جریدے کے گستاخانہ کی اقدام کی شدید مذمت کی۔
عراق کی النجبا تحریک نے بھی فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کے توہین آمیز رویے اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حسین امیرعبداللہیان نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں تازہ ترین صورتحال علاقائی اور عالمی مسائل اور دوجانبہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پیرس میں چارلی ہیبدو کے سابقہ دفتر کے قریب چاقو حملہ، دہشتگردی ہے۔