لیبیا میں تکفیری دہشت گردوں نے سیکڑوں افراد کو اغوا کرلیا
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i196095-لیبیا_میں_تکفیری_دہشت_گردوں_نے_سیکڑوں_افراد_کو_اغوا_کرلیا
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں تکفیری دہشت گردوں نے دسیوں افراد کو اغوا کر لیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
  • لیبیا میں تکفیری دہشت گردوں نے سیکڑوں افراد کو اغوا کرلیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں تکفیری دہشت گردوں نے دسیوں افراد کو اغوا کر لیا-

الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں لیبیا میں مسلح تکفیری دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں چھے سو افراد کو یرغمال بنا لئے جانے کے پیش نظر، اس ملک میں اغوا کی کارروائیوں کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ قرار دیتے ہوئے یہ سلسلہ ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- لیبیا کی ہلال احمر کمیٹی کے بقول ابھی تک کم سے کم تین سو اٹھتر افراد کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ انھیں کہاں رکھا گیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے- ایمنسٹی انٹرنیشنل کے شمالی افریقہ اور مشرق وسطی سے متعلق امور کے سربراہ سعید بومدوحہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ لیبیا کے شہری، چاقو کی نوک پر زندگی گذار رہے ہیں اور اغوا کی کارروائیوں کے باعث اس ملک میں بڑے پیمانے پر بدامنی اور افراتفری کا ماحول بنا ہوا ہے - انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے فقدان، قانون کی خلاف ورزیوں اور فعال عدالتی نظام موجود نہ ہونے کے باعث لیبیا میں اغوا کی کارروائیوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے- ایمنسٹنی انٹرنیشنل نے لیبیا میں انسانیت دشمن جرائم اور جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے عالمی برادری کی جانب سے ہیگ کی عالمی عدالت کی بھرپور حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے-