لیبیا: بنغازی کی جھڑپوں میں بارہ فوجی زخمی
Aug ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
مشرقی لیبیا میں واقع بنغازی شہر میں جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔
بنغازی کے ایک ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ الصابری علاقے میں زخمی ہونے والے بارہ فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فوجی، بنغازی انقلابی کونسل کے مسلح عناصر کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس ذریعے کا کہنا ہے کہ تین فوجیوں کا فوری طور پر علاج کر دیا گیا جبکہ تین دیگر اب بھی زیر علاج ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں سے لیبیا کی فوج اور بنغازی انقلابی کونسل کے مسلح عناصر کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ ان جھڑپوں میں اب تک دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔