شام پر حملہ مجرمانہ اقدام ہے: سامح شکری
Sep ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام پر کیا جانے والا ہر طرح کا فوجی حملہ مجرمانہ اقدام ہو گا۔
مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اخبار الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کے دوران شام کے بحران کے سیاسی حل پر تاکید کی اور کہا کہ شام کے بحران کا فوجی حل قابل قبول نہیں ہے اور موجودہ حالات میں فوجی اقدام بہت زیادہ افراد کے قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر منتج ہو گا۔ مصر کے وزیر خارجہ نے شام کے خلاف کئے جانے والے فوجی حملے کو مجرمانہ اقدام قرار دیا۔ سامح شکری نے کہا کہ بحران شام کا واحد حل مسلح لڑائیوں اور جھڑپوں کا خاتمہ ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ نے شام میں دہشت گردی سے مقابلے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں تیزی لانے کا بھی مطالبہ کیا۔