الشباب گروہ کے خلاف کینیا کی نئی فوجی کارروائی شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i197918-الشباب_گروہ_کے_خلاف_کینیا_کی_نئی_فوجی_کارروائی_شروع
کینیا نے صومالیہ کی سرحد سے ملحق جںگلی علاقے میں دہشت گرد گروہ الشباب سے مقابلے کے لئے نئی فوجی کارروائی شروع کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • الشباب گروہ کے خلاف کینیا کی نئی فوجی کارروائی شروع

کینیا نے صومالیہ کی سرحد سے ملحق جںگلی علاقے میں دہشت گرد گروہ الشباب سے مقابلے کے لئے نئی فوجی کارروائی شروع کی ہے-

کمپالا سے ایسو شی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق کینیا کے وزیر داخلہ جوزف انکایسری نے جمعہ کو بتایا کہ الشباب گروہ کے عناصر کینیا کے "بونی" جنگل کو اپنے خفیہ ٹھکانے کے طور پر حملوں کے لئے استعمال کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ افریقی اتحاد کی افواج نے الشباب گروہ کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے اس گروہ کو جنوبی صومالیہ کی طرف دھکیل دیا ہے جس کے نتیجے میں اس گروہ نے اس جنگلی علاقے میں پناہ لے لی ہے- جوزف انکایسری نے کہا کہ نئی فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کی سماجی خدمات اور بنیادی تنصیبات کی بہتری کے منصوبے پر بھی عمل کیا جا رہا ہے-