یوگینڈا کے وزیرداخلہ کی غیرملکی دورے کے دوران اچانک موت
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i197979-یوگینڈا_کے_وزیرداخلہ_کی_غیرملکی_دورے_کے_دوران_اچانک_موت
یوگینڈا کے وزیرداخلہ، جنوبی کوریا کے دورے سے اپنے ملک واپس آتے ہوئے اچانک راستے میں انتقال کر گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • یوگینڈا کے وزیرداخلہ کی غیرملکی دورے کے دوران اچانک موت

یوگینڈا کے وزیرداخلہ، جنوبی کوریا کے دورے سے اپنے ملک واپس آتے ہوئے اچانک راستے میں انتقال کر گئے-

ایسوشی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق یوگینڈا کے وزیراعظم روہا کانا روگونڈا نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ اروندا نیاکاریما غیرملکی دورے سے واپس آتے ہوئے دبئی کے راستے میں انتقال کر گئے ہیں- انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کی موت کی وجوہات واضح نہیں ہیں، کہا کہ ان کی لاش کے معائنے کے لئے پیتھالوجسٹ ماہرین کی ایک ٹیم دبئی کے لئے روانہ ہوئی ہے- اروندا نیاکاریما، جن کی عمر چھپن برس تھی دو ہزار تیرہ سے یوگینڈا کے وزیر داخلہ تھے- وہ اس سے قبل یوگینڈا کی فوج کے سینئر کمانڈر تھے اور "پروردگار مزاحمتی فوج" نامی ایک باغی گروہ کے سرغنہ جوزف کنی کو یوگینڈا سے باہر نکالنے کے باعث اچھی شہرت کے حامل تھے-