ویانا ایٹمی معاہدے کی ناکامی کے لئے ایک سو ملین ڈالر
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i195835-ویانا_ایٹمی_معاہدے_کی_ناکامی_کے_لئے_ایک_سو_ملین_ڈالر_
امریکی صحافی اسٹیفن لنڈمین نے کہا ہے کہ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی، صیہونی حکومت اور اس حکومت کو مالی مدد دینے والی پارٹیاں ویانا ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے یا اس کو کمزور کرنے کے لئے ایک سو ملین ڈالر خرچ کر رہی ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • ویانا ایٹمی معاہدے کی ناکامی کے لئے ایک سو ملین ڈالر

امریکی صحافی اسٹیفن لنڈمین نے کہا ہے کہ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی، صیہونی حکومت اور اس حکومت کو مالی مدد دینے والی پارٹیاں ویانا ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے یا اس کو کمزور کرنے کے لئے ایک سو ملین ڈالر خرچ کر رہی ہیں-

امریکی مصنف اور صحافی اسٹیفن لنڈمین نے پریس ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ میرا خیال یہ ہے کہ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی، صیہونی حکومت اور اس حکومت کو مالی مدد دینے والی پارٹیاں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے یا اس کو کمزور کرنے کے لئے ایک سو ملین ڈالر خرچ کر رہی ہیں۔ اسٹیفن لینڈمین کا مزید کہنا تھا کہ ان پارٹیوں میں شامل لوگ ایران کی نابودی کے خواہاں ہیں، یہ ایران کے ساتھ جنگ چاہتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ خطے میں اسرائیل کا اصل دشمن راستے سے ہٹ جائے۔ امریکی مصنف اور صحافی اسٹیفن لنڈمین نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس کے پاس ویانا ایٹمی معاہدے کو منظور یا مسترد کرنے کے لئے ساٹھ دنوں کے لگ بھگ وقت ہے اور اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں ستمبر یا شاید اس سے بھی پہلے ووٹنگ ہو جائے گی۔ اسٹیفن لنڈمین کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں کہ جب امریکی صدر باراک اوباما نے اس سے قبل اپنے ڈیموکریٹس اتحادیوں سے ایٹمی معاہدے کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ معاہدے کے مخالفین اس کو ناکام بنانے کے لئے کئی ملین ڈالر خرچ کر رہے ہیں اور وہ مشرق وسطی میں ایک اور جنگ کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔