امریکا میں نسل پرستی کے خلاف چالیس روزہ مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i195891-امریکا_میں_نسل_پرستی_کے_خلاف_چالیس_روزہ_مظاہرے_
انسانی حقوق کے کارکنوں نے امریکا میں نسل پرستی کے خلاف چالیس روزہ مظاہروں کی خبر دی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکا میں نسل پرستی کے خلاف چالیس روزہ مظاہرے

انسانی حقوق کے کارکنوں نے امریکا میں نسل پرستی کے خلاف چالیس روزہ مظاہروں کی خبر دی ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رنگین فاموں کی ترقی کی قومی انجمن نے ہفتے کے روز الاباما ریاست کے شہر سیلما میں اس جگہ سے مظاہروں کا آغاز کیا جہاں پچاس سال پہلے سیاہ فاموں کے حق رائے دہی کی حمایت میں مظاہرہ ہوا تھا- رپورٹ کے مطابق ہفتے کو ریلی کی شکل میں ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد،ایک ہزار تین سو پچاسی کلو میٹر کا راستہ طے کریں گے اور وہ جارجیا، جنوبی کیرولینا، شمالی کیرولینا اور ورجینیا ریاستوں سے ہوتے ہوئے واشنگٹن پہنچیں گے- مظاہروں کے منتظمین نے مطاہروں کا مقصد امریکا میں پولیس کے ہاتھوں کئی سیاہ فاموں کے قتل پر احتجاج کرنے والوں کی حمایت قرار دیا ہے- منتظیمن نے کہا کہ وہ امریکا میں رنگین فاموں اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی طرف بھی امریکی حکام کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں- واضح رہے گزشتہ کئی مہینوں سے امریکا میں سیاہ فاموں پر پولیس کا تشدد موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج بھی ہوا ہے-