افغانستان اور پاکستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے مستعفی ہو گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i196097-افغانستان_اور_پاکستان_کے_امور_میں_امریکہ_کے_خصوصی_نمائندے_مستعفی_ہو_گئے
افغانستان اور پاکستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے مستعفی ہو گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • افغانستان اور پاکستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے مستعفی ہو گئے

افغانستان اور پاکستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے مستعفی ہو گئے-

افغانستان اور پاکستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے ڈینیل فیلڈمین نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے امریکہ کے امن انسٹی ٹیوٹ میں تقریر کے دوران اپنے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ ڈینیل فیلڈمین نے اپنی تقریر میں افغانستان کے سیاسی بحران پر تفصیل سے گفتگو کی تاہم اپنے مستعفی ہونے کی وجہ بتانے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ ڈینیئل فیلڈمین نے سن دو ہزار چودہ میں جیمز ڈابنز کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا۔