ایٹمی معاہدہ مسترد ہوا تو امریکہ الگ تھلگ پڑ جائے گا، ارنسٹ مونیز
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i196181-ایٹمی_معاہدہ_مسترد_ہوا_تو_امریکہ_الگ_تھلگ_پڑ_جائے_گا_ارنسٹ_مونیز
امریکہ کے وزیر توانائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کانگریس کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی مخالفت سے امریکہ الگ تھلگ پڑ جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدہ مسترد ہوا تو امریکہ الگ تھلگ پڑ جائے گا، ارنسٹ مونیز

امریکہ کے وزیر توانائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کانگریس کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی مخالفت سے امریکہ الگ تھلگ پڑ جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر توانائی ارنسٹ مونیز نے شکاگو کونسل آن گلوبل افیرز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس نے ایران کے ساتھ جامع ایٹمی معاہدے کی مخالفت کی تو امریکہ تنہائی کا شکار ہو جائے گا۔ مونیز نے کہا کہ اگر کانگریس نے اس معاہدے پر سوالیہ نشان لگایا تو بعد کی صورتحال، انتہائی نامناسب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت میں ایران کو تقویت ملی گے اور اس ملک کی پوزیشن مضبوط ہوگی جبکہ امریکہ کی شناخت، ایک غیر ذمہ دار ملک کے طور پر ہونے لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت میں امریکہ الگ تھلگ پڑ جائے گا اور صراحت کے ساتھ یہ کہا جا سکتا ہے کہ مذاکرات کا نیا دور ناقابل تصور ہو گا۔ واضح رہے کہ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کے سفارتکاروں نے گذشتہ منگل کو امریکی کانگریس کے تیس ڈیموکریٹ نمائندوں سے ملاقات کی تاکہ مشترکہ جامع ایٹمی پلان کو نامنظور ہونے سے روکا جا سکے۔ فارن پالیسی ہفتہ وار جریدے نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ یہ نشست، بند دروازوں کے پیچھے منعقد کی گئی جہاں ایران کے جوہری مذاکرات کے مشترکہ بیان کے سلسلے میں ضروری مسائل پر بات چیت ہوئی۔