امریکی پولیس کی نسل پر ستی کے خلاف نیویارک میں مظاہرے
Aug ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۲:۵۷ Asia/Tehran
نیویارک میں امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اٹھارہ سال کے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے-
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ہاتھوں امریکی نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اتوار کو بھی نیویارک کے ایک علاقے بروکلین میں ایک مظاہرہ ہوا- پولیس نے دسیوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا- امریکی پولیس کا دعوی ہے کہ ان افراد کو سڑکوں پر ٹریفک پیدا کرنے کے باعث گرفتار کیا گیا- امریکی عوام نے ہفتے کے روز بھی شہر فرگوسن اور بالٹیمور کی سڑکوں پر دھرنا دیا اور ایک سفید فام امریکی پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی نوجوان مائیکل براؤن کے قتل پر احتجاج کیا- قابل ذکر ہے کہ اتوار نو اگست کو نیویارک میں امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام نوجوان کے قتل کی برسی منائی گئی- واضح رہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں پر پولیس کے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں لیکن ان مظاہروں کا نیا سلسلہ، مائیکل براؤن کے قتل کے بعد شروع ہوا ہے-