ہیلری کلنٹن کو امریکہ میں نسل پرستی کا اعتراف
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i196278-ہیلری_کلنٹن_کو_امریکہ_میں_نسل_پرستی_کا_اعتراف
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ میں سسٹمیٹک نسل پرستی پائی جاتی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۴:۱۹ Asia/Tehran
  • ہیلری کلنٹن کو امریکہ میں نسل پرستی کا اعتراف

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ میں سسٹمیٹک نسل پرستی پائی جاتی ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اتوار کے روز فرگوسن میں اٹھارہ سالہ سیاہ فام نوجوان مائیکل براؤن کے قتل کی پہلی برسی کی مناسبت سے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ فرگوسن واقعے کے ایک سال بعد سسٹمیٹک نسل پرستی کے خاتمے اور اس بات کا یقین حاصل کرنے کے لئے کہ پورے امریکی سماج میں تحفظ کا احساس کیا جائے، مزید کام کئے جانے کی ضرورت ہے- قابل ذکر ہے کہ نو اگست اتوار کے دن امریکی شہر فرگوسن میں پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے والے اٹھارہ سالہ سیاہ فام نوجوان مائیکل براؤن کی پہلی برسی تھی- پولیس کے ہاتھوں انجام پانے والے اس قتل کے خلاف پورے امریکہ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے- شہر فرگوسن میں سفید فام پولیس افسر، ڈارن ویلسن کے ہاتھوں مائیکل براؤن کے قتل پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ اس وقت تیز ہو گیا جب عدالت نے بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج کے باوجود اسے مجرم قرار دینے سے انکار کر دیا- قابل ذکر ہے کہ مائیکل براؤن کے قتل کی پہلی برسی کے موقع پر فرگوسن میں نسلی امتیاز اور نسل پرستانہ قتل کے خلاف احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا-