امریکی ریاست لاس آنجلس میں اغوا کی واردات
Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
-
امریکی پولیس (فائل فوٹو)
امریکی ریاست لاس آنجلس میں ایک مسلح شخص نے پولیس سے فرار کرنے کے بعد ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوکر چند افراد کو یرغمال بنا لیا
ہمارے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق لاس آنجلس کی پولیس کے ہاتھوں سے ایک مسلح فرد نے فرار کرنے کے بعد ایک ریسٹورنٹ میں گھس کر متعدد افراد کو یرغمال بنالیا-یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی پولیس نے ریسٹورنٹ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد سےمتعلق کچھ نہیں بتایا۔ تاہم ریسٹورنٹ میں موجود بعض افراد باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں- لاس آنجلس کی پولیس نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹ سے باہر پولیس کی گاڑیاں تعینات کردی گئی ہیں-
پولیس کے بقول ابھی چھ افراد ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جنہیں بظاہر یرغمال بنایا گیا ہے- ابھی تک اغوا کرنے والے شخص کی شناخت اور اسے پولیس تعاقب وجوہات کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں-
ٹیگس