واشنگٹن میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے حق میں مظاہرہ
Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
امریکا میں امن پسند تنظیموں نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے-
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں مختلف امن پسند اور جنگ مخالف تنظیموں کے ارکان اور عہدیداروں نے ریپبلکنز کی مشترکہ جامع ایکشن پلان کی مخالف قرارداد کے خلاف سینیٹروں کی ووٹنگ کے بعد مشترکہ جامع ایکشن پلان کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور جشن منایا- اس مظاہرے میں پلگ شیئرز، نیٹ ورک، ڈیموکریسی پارٹنر، پیس ایکشن، پنک کوڈ اور جوئش وائس فار پیس نامی تنظیموں کے ارکان اور عہدیداروں نے شرکت کی- واضح رہے کہ جمعرات کے روز امریکی ڈیموکریٹ سینیٹروں نے ویانا ایٹمی معاہدے کو مسترد کرنے والی قرارداد کے خلاف ووٹ دے کر معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا- سینیٹ کے اٹھاون ریپبلکنز ارکان نے اس قرارداد کے حق میں جبکہ بیالیس ڈیموکریٹ ارکان نے اس کے خلاف ووٹ دیا- اگرچہ اس قرارداد کے حامیوں کی تعداد مخالفین سے زیادہ تھی لیکن حتمی رائے شماری کی غرض سے قرارداد کو آگے بڑھانے کے لئے اس کے حق میں سینیٹ کے کم سے کم ساٹھ ارکان کے ووٹوں کی ضرورت تھی-